نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

جمعہ کی شب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے دوران معروف امریکی صحافی کا انتقال ہوگیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرانٹ واہل نامی صحافی قطر کے لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا میچ کور کررہے تھے کہ اس دوران وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال لے جانے پر پتا چلا کہ گرانٹ اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم صحافی کی موت کی حتمی وجہ معلوم ناہوسکی۔

اس حوالے سے امریکی فٹبال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، اپنے بیان میں امریکی فٹبال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی فٹبال کی پوری انتظامیہ اس خبر کے بعد دل شکستہ ہے’۔تحریری بیان میں کہا گیا کہ ‘گرانٹ نے فٹبال کے لیے اپنی زندگی وقف کردی، ہم افسردہ ہیں کہ اب اس کی تحریریں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی’۔اس کے علاوہ صحافی کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ وہ اس خبر پر صدمے میں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

 

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرانٹ واہل دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فٹبال پر رپورٹنگ کررہے تھے جس میں 11 ورلڈ کپ شامل ہیں، انہوں نے اس ہفتے کے آغاز پر ہی اپنی سالگرہ منائی تھی۔

Comments are closed.