امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، کس خواہش کا کیا اظہار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارت کو فروغ و استحکام دینے میں اظہار دلچسپی کیا گیا ہے.
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ ذرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے زرعی شعبے میں فوری اضافے کی واضح صلاحیت موجود ہے امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں ،مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہشمند ہیں
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی گنجائش ہے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کےلیے جلد بات چیت ہوگی
ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے
ایلس ویلز نے پاکستان سے قبل بھارت کا تین روزہ دورہ کیا،وہ پہلے بھارت کے دورے پر گئی تھیں جس کے بعد پاکستان آئی ہیں، ایلس ویلز پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں،
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ہوں گی آج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں