امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچیسکا البانیز پر اسرائیل اور امریکی حکام کے خلاف تنقید پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ فرانچیسکا البانیز پر "امریکی و اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور ایگزیکٹوز کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں کارروائی کی شرمناک کوشش” کرنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں،البانیوں کی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی جنگ کی مہم کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ہم اپنے شراکت داروں کے اپنے دفاع کے حق میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،قانون کے جواب میں اور اپنی خودمختاری اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے امریکہ جو بھی اقدامات ضروری سمجھے وہ کرتا رہے گا۔

https://x.com/SecRubio/status/1942998936874054046

فرانچیسکا البانیز، جو ایک اطالوی وکیل اور ماہر قانون ہیں، نے فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ (genocide) قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ میں اسلحہ کی پابندی اور اسرائیل سے تجارتی و مالی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،رواں ماہ کے آغاز میں شائع ہونے والی ان کی رپورٹ میں 60 سے زائد کمپنیوں کو اسرائیلی کارروائیوں میں شراکت دار قرار دیا گیا تھا، جن میں اسلحہ ساز، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی،اویس لغاری

فرانچیسکا البانیز نے ’ایکس‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "میں ہمیشہ کی طرح انصاف کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہوں ، جیسا کہ میں نے ہمیشہ کیا ہے میں ایک ایسے ملک سے آئی ہوں جہاں نامور قانونی اسکالرز، باصلاحیت وکلاء اور دلیر ججوں کی روایت ہے جنہوں نے بڑی قیمت پر اور اکثر اپنی جان دے کر انصاف کا دفاع کیا ہے میں اس روایت کا احترام کرنا چاہتی ہوں، اسے ایک وجہ سے روم کا قانون کہا جاتا ہے، اور مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوں نے الجزیرہ کو دیئے گئے پیغام میں امریکی اقدام کو ’مافیا طرز کی دھونس‘ قرار دیا۔

https://x.com/FranceskAlbs/status/1943091793349796176

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل اور متعدد عالمی انسانی حقوق اداروں نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کو سزا نہیں بلکہ تحفظ دیا جانا چاہیے،ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل ایگنیس کالامارڈ نے کہا: "ایسے تمام حکومتوں کو جو قانون کی بالادستی اور بین الاقوامی انصاف پر یقین رکھتی ہیں، چاہیے کہ وہ ان پابندیوں کے اثرات کو روکے اور فرانچیسکا البانیز جیسے نمائندوں کی آزادی کا دفاع کریں۔

بیٹوں کو پاکستان آکروالد سے ملاقات کی کوشش پر گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جمائمہ کا انکشاف

Shares: