اسلام آباد: امریکی صدر اوروزیراعظم عمران خان کا آج ورچوئل اجلاس میں آمنا سامنا متوقع:مودی بھی ہوں گے موجود ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی آج ورچوئل اجلاس میں ایک ساتھ شرکت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں شریک ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں امریکی صدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس آج شام 6 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 45 سربراہان مملکت شریک ہوں گے، کلائمٹ چینج پر جی ایٹ کا یہ اجلاس یو این سیکریٹری جنرل نے بلایا ہے۔
اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ مل کر کریں گے، جی 8 ممالک کے علاوہ 15 ممالک کے سربراہان بھی مدعو ہیں، پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی مدعو ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان 10 بلین ٹری، کلین گرین پاکستان، متبادل توانائی، الیکٹرک وہیکلز، اور ویسٹ مینجمنٹ پر بات کریں گے، اپنی تقریر میں عمران خان آبی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے اقدامات اجاگر کریں گے، اس دوران معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔