امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکا ایک بار پھر جوہری تجربات دوبارہ شروع کرے گا۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، لیکن ہم کچھ تجربات کرنے جا رہے ہیں۔جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ان تجربات میں روایتی زیرِ زمین دھماکے شامل ہوں گے جو سرد جنگ کے دوران کیے جاتے تھے، تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ممالک ایسا کر رہے ہیں، اگر وہ کر سکتے ہیں تو ہم بھی کریں گے، ٹھیک ہے؟

ایک روز قبل، انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی فوج کو 33 سال کے وقفے کے بعد فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا یہ غیر متوقع اعلان چین اور روس جیسے حریف جوہری ممالک کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ اعلان ٹروتھ سوشل پر اُس وقت کیا جب وہ میرین ون ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر چینی صدر شی جن پنگ سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں تجارتی مذاکرات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ کا اشارہ جوہری دھماکوں پر مبنی تجربات کی طرف تھا جو نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن انجام دیتی ہے یا جوہری میزائلوں کی پرواز کے تجربات کی طرف۔یاد رہے کہ گزشتہ 25 برسوں میں صرف شمالی کوریا نے 2017 میں جوہری دھماکا کیا تھا، اس کے بعد کسی ملک نے ایسا تجربہ نہیں کیا۔

پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی،قیمتوں میں اضافہ

سندھ ،گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کے لیے مدت میں توسیع

وزیر دفاع نے دانیال چوہدری کے بیان کی سخت مذمت کر دی

Shares: