امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے
جوبائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھا ہے،خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی، خط میں کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنر شپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے ، افغانستان میں قیام امن اور کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے،ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا،ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے،
سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن کا صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان کے حکمرانوں سے پہلا رابطہ ہے اور جوبائیڈن نے یوم پاکستان کے موقع پر یہ خط لکھا ہے، جوبائیڈن کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے مبارکباد دی تھی
پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے،