امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور یہ پیش رفت بھارت کے ساتھ تعلقات کے متوازی جاری ہے، اس کے خلاف نہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت نے امریکا اور پاکستان کے مضبوط ہوتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر نہیں کی، البتہ تاریخی کشیدگی کے باعث وہ فطری طور پر فکرمند ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کئی ممالک کے ساتھ مختلف نوعیت کے تعلقات رکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری مشترکہ مفادات کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کا موقع دیکھ رہے ہیں، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی جیسے شعبوں میں۔”

روبیو نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ بہتری کسی دوسرے ملک کے نقصان پر نہیں ہوئی، بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور اشتراک بڑھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ہم کن ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات کے دائرے میں کام کر سکتے ہیں، اور پاکستان ان میں ایک اہم شراکت دار ہے

پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور ، نئی تجاویز پیش

محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

اسموگ ، پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

Shares: