ٹرمپ کے ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے فوراً بعد امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’مینٹ مین تھری‘ کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔
تجربہ وینڈن برگ اسپیس فورس بیس، کیلیفورنیا سے بدھ کی صبح کیا گیا جس میں میزائل نے تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کر کے مارشل جزائر میں واقع رونالڈ ریگن ٹیسٹ سائٹ پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔عسکری حکام کے مطابق یہ تجربہ ’GT 254‘ پروگرام کا حصہ تھا اور میزائل غیر مسلح تھا؛ اس میں ٹیسٹ ری انٹری وہیکل نصب تھا تاکہ پرواز کے دوران تکنیکی ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے۔ منٹ مین تھری امریکی جوہری ڈیٹرنس کا ایک بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے اور اسے صرف انتہائی ہنگامی صورت میں استعمال کیا جائے گا۔
اگرچہ یہ آزمائش معمول کے پروگرام کے تحت کی گئی، صدر کے اعلان نے اسے عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی تھی کہ تین دہائی کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ امریکا دفاعی برتری برقرار رکھ سکے۔ اس اقدام نے عالمی سلامتی کے حلقوں میں خدشات اور بحث کو جنم دیا ہے
ٹیکس چوری،معروف کمپنی کے سی ای او کے خلاف ایف بی آر کی تحقیقات شروع
طالبان دھڑوں میں ٹی ٹی پی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
پیوٹن نے روسی ایٹمی تجربات کی تیاری کے لیے تجاویز مانگ لیں








