امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے والا ہے، یہ معاہدے افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے خاتمے اور افواج کے انخلا کا راستہ فراہم کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو قطر جا رہے ہیں، پومپو دوحہ میں طالبان سے معاہدے پر دستخط کے وقت موجود ہوں گے، جب کہ امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کابل افغانستان میں ہوں گے اور افغان حکومت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے، افغان عوام امن اور نئے مستقبل کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، فریقین معاہدوں پر قائم رہے تو جنگ کے خاتمے کا مستحکم راستہ حاصل ہوگا۔
واضح رہے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات ایک سال سے جاری ہیں، فریقین کے درمیان معاہدے کی صورت میں افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان روشن ہو گیا ہے. معاہدے کے بعد جنگ ختم ہو جائے گی، امن معاہدے کے لئے پاکستان کا کردار بھی اہم رہا ہے.
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہوں گے، وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ افغانستان امن مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے،پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،امن معاہدہ اوردلی کی تشویش ناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے،
امن معاہدہ تقریب، پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیر خارجہ، کتنے ممالک ہوں گے شریک؟