امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

0
37

امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے امریکا طالبان امن معاہدے کے حوالہ سے کہا ہے کہ طالبان امریکا معاہدہ عمران خان کے امن ویژن کی جیت ہے ،

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں دنیا میں ایک مثال ہے،افغانستا ن میں امن خطے کےلئے بہت فائدہ مند ہوگا ۔جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ان میں اضافہ ہوتاہے ،مودی نے خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی ہے ،

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نئی دہلی فسادات پر اقوام متحدہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟ بھارتی مسلمانوں کیلئے بھر پور آواز بلند کر نے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں.

واضح رہے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات ایک سال سے جاری ہیں، فریقین کے درمیان معاہدے کی صورت میں افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا امکان روشن ہو گیا ہے. معاہدے کے بعد جنگ ختم ہو جائے گی، امن معاہدے کے لئے پاکستان کا کردار بھی اہم رہا ہے.

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے پر دستخط آج قطر میں ہوں گے، وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ افغانستان امن مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے،پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،امن معاہدہ اوردلی کی تشویش ناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے

امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

Leave a reply