امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

0
42

امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل افغانستان کا دورہ کریں گے

امریکا طالبان امن معاہدے کی تقریب میں افغان طالبان ، افغان حکومت ، امریکا ، قطر اور پاکستانی حکام بھی شرکت کریں گے،امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ معاہدے پردستخط کے بعدشام ساڑھے 6 بجے پریس کانفرنس کریں گے،

افغانستان میں یورپین یونین کےمندوب رونالڈ کوبائی نے کہا ہے کہ کابل اوردوحہ ایونٹس افغان امن عمل کیلئے راہ ہموار کریں گے،یورپین یونین امریکا طالبان امن معاہدے کی حمایت کرتی ہے

افغان میڈیا کے مطابق نیٹوسیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ آج افغانستان کادورہ کریں گے،اسٹولٹن برگ افغان صدر اشرف غنی ،دیگراعلیٰ حکام سےملاقات کریں گے،اسٹولٹن برگ امریکی کمانڈرجنرل اسکاٹ ملر،نیٹوحکام سےبھی ملیں گے،افغان صدر،امریکی وزیردفاع،نیٹو سیکرٹری جنرل کابل میں آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے،

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان افغانستان میں قیام امن کیلئے دوحہ میں آج تاریخی معاہدے پردستخط کرینگے ،جس کے نتیجے میں 19 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات بھی جلد شروع ہوجائیں گے ،معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں 2 بجے ہو گی ،جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرینگے

امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر معاہدے پر دستخط کریں گے

امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

Leave a reply