اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں غیر مشروط اور مستقل غزہ جنگ بندی قرارداد۔
عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف امریکا نے مخالفت کی۔ اس طرح امریکا نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا۔ویٹو کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے اور اسرائیل فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔ یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔
امریکی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید ہو چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ کئی ممالک نے امریکا کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
غزہ میں انسانی بحران شدید، فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔
پاک سعودی معاہدہ،عرب ممالک کی شمولیت کے ‘دروازے بند نہیں،خواجہ آصف
یمن سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ، کئی شہروں میں سائرن
امریکا نے بھارت کو ایرانی پورٹ پر کام کرنے کی اجازت واپس لے لی
لاہور پولیس کا کمال،جرائم کی پیش گوئی،روک تھام کیلیے "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” سسٹم متعارف