مزید دیکھیں

مقبول

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

امریکہ پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے،خالدمسعودسندھو

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی بیلسٹک میزائل بنانے والی کمپنیوں پر عائد کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہےاور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امریکہ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کی دفاعی ترقی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے۔ یہ پابندیاں پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہیں اور اس کے دفاعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازش کے مترادف ہیں۔

خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنا اس کا حق ہے۔ پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔ امریکہ کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے اور اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا یہ دوہرا معیار قابلِ افسوس ہے۔ ایک طرف وہ خود بڑے پیمانے پر ہتھیار تیار کرتا ہے اور دنیا بھر میں ان کا استعمال کرتا ہے، جبکہ دوسری طرف وہ دوسرے خودمختار ممالک کو اپنے دفاع کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ امریکہ فوری طور پر اپنی پابندیوں کو واپس لے اور پاکستان کے دفاعی معاملات میں مداخلت بند کرے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ پوری قوم کے ساتھ مل کر ملک کی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہم اپنی افواج اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو

پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو

سانحات سے سبق لیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔خالد مسعود سندھو

انتخابات نے ہمارے عزائم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا،خالد مسعود سندھو

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan