spot_img

ذات صلة

جمع

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

آئی پی ایل پلیئرز کے فیملی ممبران پر نئی پابندی لگ گئی

آئی پی ایل میں پلیئرز کے فیملی ممبران کی...

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں فعال کردار نبھایا ہے، جنہیں دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر قسم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے عزم کو مضبوطی سے قائم رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر شہریوں اور سپاہیوں سمیت 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اور ان قربانیوں کے باوجود اس لعنت کے خاتمے کے لئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی امن اور استحکام کے قیام کے لئے امریکہ کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم اور قریبی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششیں عالمی سطح پر سراہا جانے والی ہیں اور پاکستان اپنے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan
spot_imgspot_img