امریکا نے یوکرین کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یوکرین کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج دیں گے،اس امدادی پیکیج میں جدید اسلحہ، گولہ بارود ،بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یوکرین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا چاہتا ہے امریکا یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے
قبل ازیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی ، اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں
یوکرین ،امن کا عمل کامیاب ہو گا؟
امریکا نے واضح کردیا ہے کہ روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں 9511 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 17,206 افراد زخمی ہوئے ہیں، روسی افواج کے زیر قبضہ یوکرین کے کچھ حصوں میں 2,115 شہری مارے گئے جب کہ اصل اعداد و شمار کافی زیادہ ہیں کیونکہ بعض مقامات پر جہاں شدید لڑائی چل رہی ہے وہاں سے معلومات تک رسائی میں تاخیر ہوئی ہے