امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،جبکہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں سمیت متعدد اہداف کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنا دی ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ افراد نے لاس اینجلس میں سال نو کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا،مشتبہ افراد کا لاس اینجلس میں سال نو کے موقع پر 2 امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے سمیت 5 مختلف مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا ارادہ تھا-

قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تھا جبکہ اس دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہےہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا اس معاملے میں مشتبہ افراد نے ”پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی، اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

Shares: