امریکہ میں ایک اور بینکنگ بحران دیکھنے میں آیا ہے، امریکی ریگولیٹر نے بڑے بینکوں میں سے ایک سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ مالیاتی تحفظ اور اختراع نے سیلیکون ویلی بینک کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کو بینک کا وصول کنندہ بنایا گیا ہے، اور اسے صارفین کی رقم محفوظ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن نے اس ضمن میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے

سیلیکون ویلی امریکہ کا سولہواں بڑا بینک ہے،یہ بینک 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد بند ہو گیا ہے اور اس نے ٹیک انڈسٹری کو جھٹکا دیا ہے بینک کے پاس 209 بلین ڈالر کے اثاثے اور 175.4 بلین ڈالر کے ذخائر تھے سیلیکون ویلی بینک نئے دور کی ٹیک کمپنیوں یں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا تھا

گزشتہ 18 مہینوں میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے ٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہوئی اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے دوسری جانب باقی بینکوں کے پاس اس سے بچنے کے لیے کافی سرمایہ موجود ہے

2008 کے بعد سے امریکی بینک کی سب سے بڑی ناکامی دیکھنے میں آئی، سیلیکون ویلی بینک کے بند ہونے نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا،فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن کے مطابق سیلیکون ویلی بینک کا مرکزی دفتر اور تمام شاخیں 13 مارچ کو دوبارہ کھلیں گی اور تمام صارفین کو ڈپازٹس تک مکمل رسائی ہو گی

ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی روبلوکس کارپوریشن اور اسٹریمنگ ڈیوائس بنانے والی کمپنی روکو انک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس بینک میں کروڑوں کے ذخائر ہیں۔ روکو نے کہا کہ بینک کے پاس اس کے ڈپازٹس بڑے پیمانے پر غیر بیمہ شدہ تھے، جس سے اس کے حصص میں توسیع شدہ تجارت میں 10% کی کمی واقع ہوئی۔ ٹکنالوجی کارکن جن کی تنخواہوں کے چیک بینک پر انحصار کرتے ہیں وہ بھی جمعہ کو اپنی اجرت حاصل کرنے کے بارے میں پریشان تھے۔ فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپویشن نے کہا کہ وہ بینک کے اثاثے فروخت کرنے کی کوشش کرے گا

خبر رساں ادارے رائیٹر کے مطابق امریکی بینکوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران سٹاک مارکیٹ کی مالیت میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان کیا ہے، یورپی بینکوں کو مزید 50 بلین ڈالر کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

امریکی قرض دہندگان فرسٹ ریپبلک بینک اور ویسٹرن الائنس نے جمعہ کو کہا کہ ان کی لیکویڈیٹی اور ڈپازٹس مضبوط رہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو پرسکون کرنا ہے کیونکہ ان کے حصص گرے ہیں۔ دوسرے جیسے جرمنی کے کامرز بینک نے سرمایہ کاروں کو یقین دلانے کے لیے غیر معمولی بیانات جاری کیے ہیں۔

Shares: