اڈانی گروپ نے امریکی محکمہ انصاف اور یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اڈانی گروپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکی محکمہ انصاف خود کہتا ہے کہ فرد جرم میں شامل الزامات محض دعوے ہیں اور ملزمان کو اس وقت تک بے قصور تصور کیا جاتا ہے جب تک ان کے خلاف جرم ثابت نہ ہو جائے۔”ترجمان نے مزید کہا کہ اڈانی گروپ تمام ممکنہ قانونی راستے اختیار کرے گا تاکہ ان بے بنیاد الزامات کا جواب دیا جا سکے۔ ادارہ ہمیشہ اعلیٰ گورننس، شفافیت اور قوانین کی پاسداری کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی آپریشنز چل رہے ہیں، ان تمام دائرہ کاروں میں مکمل قانون کی پابندی کی جا رہی ہے۔اڈانی گروپ نے اپنے اسٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور ملازمین کو یقین دلایا کہ گروپ ایک قانون پسند ادارہ ہے اور تمام قوانین کی مکمل تعمیل کرتا ہے۔

واضح رہےکہ بھارتی معروف بزنس ٹائیکون، امیر ترین شخصیت گوتم اڈانی، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور دیگر پر امریکی پراسیکیوٹرز نے بھارتی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکی شہر بروکلین، نیویارک میں درج مقدمے میں اڈانی اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت سے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے دو سو پچاس ملین ڈالر رشوت دی۔

راہول گاندھی کا اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

Shares: