مزید دیکھیں

مقبول

امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے...

خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی...

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی...

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرار

پنجاب یونیورسٹی سے اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ لے کر فرارہوگئے، جس کے بعد انہیں ملازمت سے برخواست کر دیا گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کے مطابق ان تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی۔پنجاب یونیورسٹی کے 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لیے کروڑوں کی گرانٹ دی گئی تھی، تاہم ان میں سے 7 اساتذہ ایچ ای سی کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 5 اساتذہ یونیورسٹی کی اسکالرشپ لے کر فرار ہوگئے۔ پنجاب یونیورسٹی مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لیے ایف آئی اے، جبکہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ کو بلاک کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھے گی۔

واضح رہے کہ 56 میں سے 12 اساتذہ نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہیں کی، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جو اساتذہ فرار ہوئے ان کی تفصیل یہاں پیش کی جارہی ہے۔فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ، سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ، کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ، خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ، شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ، عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ، سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ، محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ، جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ، سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ۔

عظمی بخاری کی صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ دینے کی یقین دہانی

امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

ضلعی انتظامیہ خیبر کی کارروائی، میٹرک امتحانات میں منظم نقل کا انکشاف

بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ

وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت