سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اساتذہ کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اس کی منظوری دے چکی تھی۔
باغی ٹی وی کے مطابق، سینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ بل کے تحت اساتذہ کو ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش منظور کر لی گئی۔اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی بھی اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں کمیٹی نے اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی تھی، لیکن اس وقت ایف بی آر نے اسے تسلیم نہیں کیا تھا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد اب ایف بی آر خود اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کر رہا ہے، جو خوش آئند اقدام ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دی کہ رواں مالی سال کے دوران اساتذہ سے ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی، اور آئندہ مالی سال سے باضابطہ طور پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر