بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی مصنوعات استعمال کریں تاکہ خود انحصاری کی مہم کو فروغ دیا جا سکے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے تجارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد مودی نے ’سودیشی‘ یعنی بھارت میں بنی اشیا کے استعمال پر زور دیا۔مودی کے حامیوں نے امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی ہے، جن میں میکڈونلڈز، پیپسی اور ایپل جیسی بھارت میں مقبول کمپنیاں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہت سی مصنوعات جو بھارتی عوام روزانہ استعمال کرتے ہیں غیر ملکی ہیں اور اکثر انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق ہمیں ان مصنوعات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اور صرف بھارت میں بنی ہوئی اشیا خریدنی چاہییں۔بھارت کی 1.4 ارب آبادی امریکی مصنوعات کے لیے ایک بڑی منڈی ہے، جنہیں بڑی تعداد میں آن لائن ریٹیلر ایمیزون سے بھی خریدا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں امریکی برانڈز کی رسائی بھارت کے چھوٹے شہروں تک بھی ہوچکی ہے۔

مودی نے دکانداروں سے بھی کہا کہ وہ بھارت میں بنی مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ ملکی معیشت کو فروغ مل سکے۔ ادھر، کئی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتوں میں اپنی مقامی مصنوعات کی تشہیر بڑھا دی ہے۔

زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

مرکزی مسلم لیگ: خدمتِ خلق کی روشن مثال،تحریر: یوسف صدیقی

Shares: