امریکا کو ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت کی خبریں، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی

امریکا کو ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت کی خبریں، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی

امریکا کو ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت کی خبریں، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی
امریکا کو ایئر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق خبر پر توجہ دلاوَ نوٹس جمع کروا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے توجہ دلاوَ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ،نوٹس میں کہا گیا کہ خبروں کے مطابق امریکی فورسز کو گراونڈ اینڈ ایئراسپیس تک رسائی دی گئی ہے، فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ طور پر منظور کی گئی شرائط کی خلاف ورزی ہوگی، حکومت ایوان میں اس معاملے کو آگاہ کرے،

گزشتہ روز انٹرنیشنل میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے ایئر سپیس امریکہ کو دے دی ہے تا ہم اس کے بعد پاکستان کے وزارت خارجہ نے اس امر کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان نے ایئر سپیس امریکہ کے حوالہ نہیں کی تا ہم آج اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن میدان میں آئی اور ن لیگ نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی اس خبر پر ردعمل میں کہا تھا کہ امریکہ کو پاکستان کی فضائی و زمینی حدود کےاستعمال کی اجازت دینےکی خبریں پریشان کن ہیں۔ حکومت فوری وضاحت کرے اور قوم کو اعتماد میں لے۔ مشرف دورکی غلطی دوبارہ دہرائی گئی تو یہ ملک و قوم کےلیے ایک اورالمیہ ہوگا۔ پاکستان پرائی جنگ اپنےکندھوں پر لادنے کی بھاری قیمت پہلے ہی ادا کرچکا ہے .

Comments are closed.