بزدار کے "کارنامے” سب کے سامنے لاتی رہوں گی ،عظمیٰ بخاری کے تہلکہ خیز انکشافات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دس روز پہلے میری پریس کانفرنس پر کچھ لوگوں نے معافی مانگنے اور پچیس کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،عثمان بزدار کو 12 کروڑ عوام سے معافی مانگنی چاہیے،نوٹس پر عدالت سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپیل کروں گی عثمان بزدار نے جون 2018 میں 10لاکھ سے کم اثاثہ جات ڈیکلئیر کیے 2015 سے 2017 تک زیرو ٹیکس دیا عثمان بزدار نے جواب میں کہا لگژری گاڑی انہیں کسی نے گفٹ کی تھی اس گفٹ کے بدلے ان سے کیا لیا گیا ہو گا یہ اہم فیکٹ ہے اس وقت عثمان بزدار کا خاندان ارب پتی خاندان ہے ٹی کے صاحب زیادہ قصور وار نہیں ہیں وہ وہی کرتے ہیں جو ان کے ماسٹرز کرنے کو کہتے ہیں یا ان کو بنی گالہ سے فون آتا ہے،عثمان بزدار کے اثاثےیا تو فرنٹ مینوں کے نام ہیں یاپھر ڈکلیئر نہیں کی گئیں،طاہر خورشید وہی کچھ کرتے ہیں جو کہا جاتاہے نیب نے انہیں نوٹس بھیج دیاہے ،عمران خان کو پتہ نہیں چل رہا پنجاب میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیسے فروخت ہو رہی ہے چیئرمین نیب کہیں تو ثابت کریں کہ وہ غیر جانبدار ہیں ،شوگر اسکینڈل کاشریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعلی پنجاب بزدار کے خلاف اہم انکشافات سامنے لے آئیں ہیں، چیئرمین نیب صاحب کب نوٹس لے رہے ہو؟ جس بزدار کی 2017 تک کی سالانہ انکم تین لاکھ اٹھاسی ہزار تھی آج وہی خاندان اربوں روپے کا ملک بن گیا ہے،یہ تین،چار سالوں میں کون سا ایسا جادو کا چراغ مل گیا ہےجس سے یہ ارب پتی بن گئے ہیں، قوم کو بتانا ہو گا یہ پیسا کہاں سے آیا ہے
سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری
عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے
لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف
دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف
جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،
لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید
جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار،طاہرخورشید کونوٹس جاری ہونا ہمارے مؤقف کی پہلی فتح ہے عثمان بزدارکوالیکشن کمیشن اورطاہرخورشید کو نیب نےنوٹسزجاری کیے،عثمان بزدار لوگوں کے کہنے پرٹھیکے دیتے ہیں اورحصہ اوپرتک جاتا ہے،عثمان بزدار کے ذرائع آمدن میں فرق پرالیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا،عثمان بزدارمیاں مٹھوبن کرچوری کھانے میں لگے تھے ،سب کی باری باری فائلیں بھی کھلیں گی چہروں سے نقاب بھی اتریں گے .ن لیگ نے4 سال جعلی احتساب بھگتا،اب اصلی چوروں کایوم حساب ہے،2013 میں عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ایک کروڑ چالیس لاکھ جمع کرائے اب ان کے اثاثے ایک ارب تیس کروڑ سے زیادہ کیسے ھو گئے میرا پی ٹی آئی کے لوگوں سے ایک چھوٹا سا سوال ھے عمران خان کا ذریعہ معاش کیا ھے یا انکے پاس الہ دین کا چراغ ھے تو وہ بھی بتا دیں
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آزادی رائے اور صحافی برادری پر کسی بھی قدغن کو مسلم لیگ ن سپورٹ نہیں کرسکتی کنفیوژن ضرور ہوئی ہمیں بل نہیں دیا گیا نہ ہم نے بل پڑھا اس بل کو withdraw کرنا چاہیے,