عثمان بزدار کو کسی کام کا نہیں پتہ تھا، مراد راس

0
186
murad raas

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما مراد راس نے کہا ہے کہ کہا جارہا تھا ورکر نہیں ہیں لیڈر تو آرہے ہیں، آج یوتھ نمائندے تمام جماعتوں سے شامل ہوئے ہیں،

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی میں ورکرز نہیں آئیں گے کوئی بھی پارٹی نہیں چل سکتی،وکلا کا گروپ بھی آج ہمارے ساتھ ہے، اب نام کی نہیں کام کی سیاست ہونی چاہیے،ہمیں کام کر کے دکھانا چاہیے اور ہم نے کام کر کے دکھایا، کام کر کے دکھایا ہوتو لوگ مانتے ہیں کہ کام کرسکتے ہیں،ساڑھے تین سال جتنا ٹیکنالوجی کا استعمال میرے ڈیپارٹمنٹ ہوا پاکستان کی کسی وزارت میں اتنا استعمال نہیں ہوا،ہم نے اساتزہ کی ٹرانسفر۔اے سی آر پنشین سب آن لائن کر دی تھی،

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پہلے گھروں، نوکریوں کے وعدے ہوئےتھے،ایک کروڑ نوکری کا وعدہ تھا ایک فیصد ہی نوکری ملی ہے تو بتا دیں، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ تھا کسی ایک فیصد کو بھی گھر ملا ہوتو بتا دیں،کرپشن کم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا ساڑھ تین سال کرپشن میں اضافہ ہوا ، عثمان بزدار کو کسی کام کا نہیں پتہ تھا، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا نا ہم نے کسی سے رابطہ کیا، ہم الگ حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،

قبل ازیں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس سے سینئر رہنما آئی پی پی سید شجاع شاہ کی لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور گوجرانوالہ کے دوستوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی، ورکر کنونشن کے حولے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

Leave a reply