احتساب عدالت لاہور نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا
احتساب عدالت لاہور نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر نے عبوری ضمانت پر جواب جمع کرایا ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ عثمان بزدار نے تاحال انکوائری جوائن نہیں کی، عثمان بزدار نیب آفس میں انکوائری جوائن کریںتفتیشی افسر عثمان بزدار کی انکوائری جلدی مکمل کریں ،7مارچ کو فریقین کے وکلاء عبوری ضمانت پر دلائل دے عثمان بزدار نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف اثاثہ جات انکوائری شروع کررکھی ہے
دوسری جانب اثاثہ جات کیس میں طلبی، عثمان بزدار نیب آفس لاہور پہنچ گئے نیب نے عثمان بزدار کو جائیدادوں کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کر رکھی ہے نیب نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف اداروں سے بھی ریکارڈ طلب کررکھا ہے
عثمان بزدار کو نیب آفس پیشی پر بھی پروٹوکول دیا گیا ٹھوکر نیاز بیگ پر عام ٹریفک کو روکا گیا اور عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوئے
علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ڈراپ کی گئی انکوائریاں دوبارہ کھل گئیں.عثمان بزدار کے خلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں فرنٹ مین کے ذریعے رشوت لینے کی انکوائریاں سابق دور حکومت میں ڈراپ کر دی گئی تھیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کے خلاف ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلوں میں افسران سے بھاری رشوت لینے کی انکوائری بھی ڈراپ کی گئی تھی.
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا