عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
Usman Dar

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دے دیا،

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت بیرسٹر علی طاہر نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جو ابھی تک درج نہیں کیا گیا،وکیل کے بتانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟ پولیس آج ہی عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرے مقدمہ درج ہوگا تو تحقیقات ہوں گی اور سب سامنے آجائے گا

عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرکے 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور سیکرٹری داخلہ سندھ سے بھی 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا

کراچی: عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے لیا-

وکیل نے کہا کہ عثمان ڈار کو ملیر کینٹ کے علاقے سے درجنوں مسلح اور سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی سیالکوٹ میں واقع فیکٹری اور رہائش گاہ بھی سیل کردی گئی ہے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان ڈار کی گرفتاری نگران حکومت کی بدنیتی ہے، ہم نے ان کی گمشدگی سے متعلق درخواست جمع کرادی تھی

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین