کراچی: عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے لیا-
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے لیا گیا عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کی گرفتاری کا علم نہیں۔
عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔
شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کے نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عثمان ڈار کے اغواء اور جبری گمشدگی کی شدید مذمت
عثمان ڈار کو فوری طور پر بازیاب کرنے اور مجاز عدالت کے روبرو پیش کرنے کا مطالبہ
لاقانونیّت اور غنڈہ گردی… pic.twitter.com/fkBakA5038
— PTI (@PTIofficial) September 9, 2023
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔
قبل ازیں ثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے،والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا،، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے ہمار ی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔