امریکا نے کی افغانستان میں طیارہ گرنے کی تصدیق

0
40

امریکا نے کی افغانستان میں طیارہ گرنے کی تصدیق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں اپنے ایک طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے ، امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے ، ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ یہ حادثہ دشمن کی فائرنگ سے ہوا.

امریکی فوج نے طیارے میں جانی نقصان کے حوالہ سے کوئی بات چیت نہیں کی،

انٹرنیشنل خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق حادثے کی جگہ سے منسلک تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کہ بمبارڈیئر ای 11 اے طیارے کی باقیات کیا ہوسکتی ہیں۔ سینئر افغان عہدیداروں نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ حکام نے ایک پہاڑی علاقے میں جزوی طور پر جو طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ہے، طیارے کے ملبے کا پتہ لگانے اور اس کی شناخت کے لئے مقامی اہلکاروں کو بھیجا تھا۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے ایک امریکی طیارے کو مار گرایا ہے جس میں متعدد افسران سوار تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سی آئی اے کے اعلیٰ افسران سوار تھے جو جاسوسی کے مشن کیلئے طیارہ استعمال کر رہے تھے، طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں جاسوسی کیلئے مسافر طیارے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران غیر ملکی ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی تباہی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس طیارے کی تباہی کا امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا، فریقین کے مابین تاحال کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، امریکیوں کی جانب سے بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان نے تباہ طیارے کی ویڈیو بھی جاری کر دی،غزنی پولیس چیف کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ ضلع دہ یک کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں پیش آیا جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

Leave a reply