امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے، جو دونوں ممالک کے پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
دورے کے دوران امریکی نیوی کا عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیتی سیشنز اور مشترکہ مشقوں میں شریک ہوگا تاکہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔یہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں ایک مشترکہ بحری مشق پر اختتام پذیر ہوگا، جس میں یو ایس ایس وین ای میئر اور پاک بحریہ کے جہاز حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔
انڈونیشیا کی غزہ، سوڈان اور یوکرین میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش
مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند
5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی