امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 سے 26 ستمبر تک دو روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔
اس دورے نے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کیا۔دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا تھا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا بھی دورہ کیا تاکہ آپریشنل طریقہ کار کو سمجھا جا سکے اور مشترکہ تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔یو ایس ایس وین ای میئر کے اس کامیاب دورے نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں افواج کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کے نئے دروازے کھول دیے۔
غزہ میں نیتن یاہو کا خطاب زبردستی سنانے پر اسرائیلی فوج اور اہل خانہ برہم
امریکا نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری ختم کرنے کا دباؤ ڈال دیا
امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، خواجہ آصف
نواز شریف کا جینیوا سے پاکستان واپسی کا فیصلہ