یوم وفات: استاد شہر یار

سید محمد حسین بہجت تبریزی عرف "استاد شہریار" تبریز کے ایک ایرانی شاعر تھے
0
42
poet

18 ستمبر

یوم فارسی شعر و ادب

یوم وفات: استاد شہر یار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سید محمد حسین بہجت تبریزی عرف "استاد شہریار” تبریز کے ایک ایرانی شاعر تھے جنہوں نے ترکی، آذربائیجانی اور فارسی زبانوں میں شاعری کی۔ وہ تبریز میں پیدا ہوئے اور اسی شہر میں دفن ہوئے۔ 27 شہریور بہ مطابق 18 ستمبر کو "فارسی شاعری اور ادب کا دن” کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کی یہ وجہ ہے کہ یہی دن استاد شہریار کا یوم وفات بھی ہے۔

استاد شہریار کا سب سے اہم کام، نظم حیدر بابائے سلام (حیدربابا کو سلام) ہے، جسے آذربائیجانی ترک ادب کے شاہ کاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جس میں شاعر نے گاؤں کی اصلیت اور خوبصورتی کا ذکر کیا ہے۔ یہ مجموعہ جدید نظموں میں شامل ہے اور دنیا کی 80 سے زیادہ زندہ زبانوں میں اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔

Leave a reply