اسلام آباد (محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں وفاقی وزیر رانا تنویر نے انکشاف کیا ہے کہ دیپالپور تحصیل سے ایک وزیر(منظور وٹو)تھے انہوں نے اپنے تحصیل کے 3ہزار ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز میں بھرتی کئے ہوئے ہیں ان کا اب فون آتا ہے کہ ان ملازمین کو خیال رکھنا ہے،یوٹیلیٹی سٹور کے 5ہزار مستقل ملازمین کو نہیں نکالاجائے گا یوٹیلیٹی سٹورز کی 15ارب روپے کی لیبلٹی ہے گذشتہ سال 60ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس چیئرمین عون عباس کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیف اللہ نیازی اور سینیٹر دنیش کمار شریک ہوئے ۔اجلاس میں وزیر صنعت وپیداور رانا تنویر ایڈیشنل سیکرٹری آصف سعید خان اور جنرل منیجر ای ڈی بی شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہاکہ آج ایوان اور کمیٹی کی وہ عزت نہیں ہے جو جب میں پہلی بار ایم این اے بن کر آیا اس وقت تھی سیکرٹری اس وقت ایوان میں ہوتا تھا کابینہ کی بھی وہ عزت نہیں رہی ہے ۔رائٹ سائزنگ پر حکومت نے کافی کام کیا ہے جس اداروں کی یوٹیلٹی نہیں ہے ان کو بند کررہے ہیں اس پر فائنل سٹیج پر چلے گئے ہیں کابینہ نے بھی اس کی منظوری دےدی ہے ۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو ایس ای اوز کی رائٹ سائزنگ پر بریفنگ دی 6سے 7اداروں کی ضرورت ہے ان کی رائٹ سائزنگ نہیں کرسکتے ہیں ۔29ادارے وزارت کے ساتھ منسلک ہیں ۔وزیر رانا تنویر نے کہاکہ سیکشن 42کے تحت قائم کمپنیوں کی بھی کابینہ نے نجکاری کا فیصلہ کیا جس کی ہم نے مخالفت کی ہے ۔حکام نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی، ریپبلک موٹرز لمیٹڈ،سندھ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ،مروکو انڈسٹریز لمیٹڈ،سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری ہونی ہے ۔رانا تنویر نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 60ارب کی سبسڈی گذشتہ سال دی گئی ہے یوٹیلیٹی سٹورز کی 15 ارب روپے کی لیبلٹی ہے جبکہ یہ نجکاری لسٹ پر ہے 19سو یوٹیلٹی سٹورز فائدے میں ہیں کل 29سو یوٹیلیٹی ہیں۔ جبکہ 11سو فرنچائز ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا. اس کی فیز ٹو میں نجکاری ہوگی ابھی پی آئی اے اور ائیرپورٹ کی نجکاری پھنسی ہوئی ہے۔یوٹیلٹی سٹور کے 11ہزار ملازمین ہیں ۔ ان میں سے 5ہزار ملازمین جو مستقل ہیں ان کو کسی صورت نہیں نکالا جائے گا ۔ دیپالپور تحصیل سے ایک وزیر تھے انہوں نے اپنے تحصیل کے 3ہزار ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز میں بھرتی کئے ہوئے ہیں ان کا اب فون آتا ہے کہ ان ملازمین کو خیال رکھا ہے. نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کی نجکاری کی میں نے مخالفت کی ہے ۔سیف اللہ نیازی نے سولرلائزیشن کے خلاف خبریں آرہی ہیں ۔ وفاقی وزیز رانا تنویر نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کہاہے کہ سولرلائزیشن پر زیادہ نہ جائیں وزارت پاور بھی اس کی مخالفت کررہی ہے وزیراعظم سولرلائزیشن کے حق میں ہیں آئی ایم ایف نے بھی اس پر تحفظات ہیں