مزید دیکھیں

مقبول

قصور،ٹرانسفارمر خراب،واپڈا اہلکار "بھکاری” بن گئے،پیسے دو تو ٹھیک ہو گا

قصور،مین سٹی روڈ کوٹ محلہ دربار بابا بھرپور شاہ...

کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ...

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر کم قیمت چیزوں کی فروخت ایک خواب بن گیا، وزیراعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کے لئے 15 ارب روپے کا پیکج دیا اور ضمن میں اعلان کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو آٹا ،چینی، گھی، دالیں، چاول سستے داموں ملیں گی

لاہور کے معروف ترین علاقہ مزنگ میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید ہو چکی ہے، پچھلے تین دن سے یوٹیلٹی سٹور میں چینی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو چینی عام دکانوں نے 85 روپے کلو خریدنا پڑ رہی ہے، یوٹیلٹی سٹور پر چینی کی قیمت 68 روپے مقرر کی گئی ہے تا ہم چینی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے

یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ عوام کو تسلی دے رہی ہے کہ کل چینی آ جائے گی اور کل کل کرتے تین دن گزر گئے ابھی تک چینی نہیں آئی

مزنگ میں واقع یوٹیلٹی سٹور پر سن سلک شیمپو بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہے ، شیمپو کی بوتل پر قیمت 210 روپے درج ہے جبکہ سٹور انتظامیہ کی جانب سے شیمپو کی بوتل 228 میں فروخت کی جا رہی ہے، اس ضمن میں جب انتظامیہ سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ شیمپو مہنگا ہو گیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اگر مہنگا ہو گیا ہے تو بوتل پر قیمت 210 روپے کیوں درج ہے؟ کم ازکم بوتل پر درج قیمت کے مطابق ہی شیمپو کی فروخت ہونی چاہئے

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس ضمن میں حکومت نوٹس لے اور یوٹیلٹی سٹور پر چینی سمیت دیگر اشیا وافر مقدار میں مہیا کر ے اور قیمتوں کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا جائے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan