ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

تاشقند، ازبکستان میں پاکستانی سفارت خانے نے سفارش کی ہے-

تاشقند: ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ازبکستان میں اپنے شہریوں پر ملازمتوں کے حصول پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ وہاں پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سرکلر میں کہا ہے کہ تاشقند، ازبکستان میں پاکستانی سفارت خانے نے سفارش کی ہے کہ وہاں پر پاکستانیوں کی ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی جائے اس لئے یہ پابندی ختم کی جاتی ہے اور سرکلر میں تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ملازمت کے خواہش مند شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی بحال کر دیں۔

بیٹرز جو چیمپیئنز ٹرافی میں رنز کا انبار لگا سکتے ہیں، آئی سی سی نے فہرست جاری کر دی

بیرون ملک ملازمت کیلئے حکومت پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا کر دیتی ہے، پروٹیکٹر کے بغیر بیرون ملک پاکستانی شہری نوکری کے لئے نہیں جا سکتے، یہ ایک مہر یا سٹکر ہوتا ہے جو اب بارکوڈ کے ساتھ لگایا جاتا ہے، یہ حکم پہلے سے دیئے گئے اجازت ناموں اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہ راست ملازمت کے خواہشمند افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہو گا۔

امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

وہ پاکستانی شہری جنہوں نے اپنی کوشش سے ازبکستان کا ورک ویزا حاصل کیا ہے، وہ اسکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں ڈائریکٹ امیگریشن کے کاؤنٹرز پر جا کر اپنی رجسٹریشن کرکے پروٹیکٹر لگوا سکتے ہیں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے بیورو آف امیگریشن کی جانب سے منظور کردہ ڈیمانڈ پر جانے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن اور پروٹیکٹر بھی بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن اس کیلئے پیشگی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ وہ ایسے آجر کے پاس جائیں گے جس کی پہلے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

ایمپلائمنٹ پروموٹر کو بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ازبک آجر سے متعلق تسلی بخش رپورٹ پیش کریں گے کہ وہ پاکستانی ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گااس کے علاوہ ازبکستان میں نئے پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو بھی نئی ڈیمانڈ آئے، اس کی باضابطہ تصدیق اور سکروٹنی پاکستانی سفارت خانہ کرے گا۔

Comments are closed.