باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان نے افغانستان کا طیارہ گرا دیا ہے

ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فضائی حدودکی خلاف ورزی کرنے پرافغان طیارہ مارگرایا،طیارہ ازبکستان کی افغان سرحد کے قریب شہر میں گرا، حادثے کے بعد پائلٹ زخمی ہو گئے۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ازبک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ طیارے کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا، افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے

قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ افغان فوج کے جہاز نے ازبکستان میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں ملی اور اس جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا، جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تا ہم اب ازبک وزیر دفاع نے اس بات کی تائید کی ہے کہ فضائی حدود کی‌ خلاف ورزی پر طیارے کو گرایا گیا ہے،

Shares: