عظمیٰ بخاری نےپنجاب اسمبلی کے اپوزیشن کو ملکی سیاست پر ایک سیاہ دھبہ قرار دیا

0
52
azma bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کی سب سے ناکام اور ناقص اپوزیشن ملی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن خود ہی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کراتی ہے اور پھر اسمبلی کے گیٹ پر تماشا لگاتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے اسمبلی کے گیٹ پر تماشا ہی کرنا تھا تو عوام کے ٹیکس کا پیسہ اجلاس پر کیوں خرچ کروایا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا اجلاس کے بائیکاٹ کرنا دنیا کی سب سے نالائق اپوزیشن کی مثال ہے۔
وزیر اطلاعات نے 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن دہشت گردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے، وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور دشنام طرازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا قرار دیا اور کہا کہ 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن کے فسادی اور انتشاری کردار کو ملکی سیاست پر ایک سیاہ دھبہ قرار دیا اور کہا کہ جب تک اس ٹولے کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، پاکستان میں استحکام اور خوشحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت موقف اختیار کریں۔

Leave a reply