باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف عظمیٰ کاردار نے پارٹی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف پارٹی کی ایپلٹ کمیٹی میں درخواست دائر کرنے جارہی ہوں ،آڈیولیک کی سازش تو میرے خلاف ہوئی ہے ، وکلا کی مشاورت سے اقدام کروں گی،
واضح رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی ڈسپلن کمیٹی نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کو پارٹی سے نکال دیا جس کا تحریری حکم نامہ جاری بھی کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کا تحریری حکم نامہ میں کہنا تھا کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار نےغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لہذا ان کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے،وہ کسی پارلیمانی منصب کی اہل نہیں، رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایان شان نہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کا مؤقف سننے کے بعد ثبوت اور شواہد سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا،رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار فیصلے کو 7 روز میں ایپلیٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہیں۔
تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کے اہم انکشافات، خفیہ آڈیو لیک
آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن
واضح رہے کہ عظمی کاردار کی وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے حوالے سے آڈیو کال وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا تھا،آڈیو کال میں عظمی کاردار وزیر اعظم کی ذاتی زندگی پر گفتگو کررہی تھیں جس کے بعد پارٹی ڈسپلن کمیٹی نے عظمی کاردار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کا کہا تھا لیکن عظمی کاردار ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش بھی نہ ہوئی تھیں۔
عظمیٰ کاردار کی آڈیو لیک ہونے پر پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کے خلاف نازیبا الفاظ شرمناک ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایساکرنے والا کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا کسی حکومتی عہدےکا اہل نہیں۔
قبل ازیں آڈیو لیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا،عظمی کار دار میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی سے فارغ کر دی گئیں، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے جاری کیا تھا
آڈیو کا لیک کیا جانا میرے خلاف سازش ہے، قیادت کی عزت کے تحفظ کیلئے جان دے سکتی ہوں ، عظمیٰ کاردار







