لیہ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجانوروں کی ویکسی نیشن کاعمل جاری

لیہ:(باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے کہاہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجانوروں کی ویکسی نیشن کاعمل جاری ہے تاکہ انہیں مختلف موسمی امراض سے محفوظ بنا کر کسان بھائیوں کے قیمتی جانوروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے بتایاکہ اب تک 6لاکھ 30ہزار گائے بھینسوں کو گل گھوٹو کی ویکسین ،6لاکھ 90ہزار بھیڑبکریوں کو انٹیروٹاکسین کی ویکسین،6لاکھ مرغیوں کو لاسوٹاکی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ نشیبی علاقوں میں پانچ فلڈکیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں پرعملہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے مصروف ہیں تاہم اگر کسی جگہ ویکسین ہونے سے رہ گئی ہو تووہاں کے شہری فلڈریلیف سیل کے نمبر0606-920280پررابطہ کرسکتے ہیں ۔

Comments are closed.