فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالا میں اوکاڑہ روڈ پرمسافروین کارسے ٹکراکراُلٹ گئی، حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاندلیانوالہ میں اوکاڑہ روڈ پر تیز رفتار مسافر وین کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں وین میں سوار 26 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور دو خواتین سمیت 13 شدید زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین فیصل آباد سے اوکاڑہ جارہی تھی۔ اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
دوسری جانب لاہورموٹروے پر حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔گزشتہ روز موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے ہوئے دونوں لڑکیاں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھیں۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
غیر ملکیوں کے خلاف ایکشن، جڑواں شہروں سے 60 افغان گرفتار
مارچ کے مہینے میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی