راولا کوٹ:مسافر وین پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق
راولاکوٹ میں مسافر وین گوئی نالہ پُل سے ٹکرا گئی، جس میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی: حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے مسافر وین کھائی گلہ سے راولپنڈی جارہی تھی، جس میں پندرہ مسافر سوار تھے۔
قبل ازیں رسالپور رشکئی انٹرچینج کے قریب توازن بگڑنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئےنوشہرہ کے رشكئی انٹر چینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔
گوجرہ:تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک
علاوہ ازیں تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا مونگی بنگلہ کے نوا حی چک 160 گ ب کالیکی کاموٹر سائیکل سوار نوجوان عثمان ارشد مو روڈ پر راہگیر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا گیاموٹر سائیکل سوار نوجوان اور راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ راہ گیر عبداللہ ظفر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے متوفی عثمان ارشدکی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے دیا گیا ہے۔