باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(احمد نواز مغل)واپڈاپیسکو نے عوام کا جینا محال کر دیا، قیوم نگر فیڈر پر تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی دینے سے عوام شدید پریشان، واپڈا نے سردیوں میں بھی عوام کو نہ بخشا، اعلیٰ حکام سے لوڈشیڈنگ کاشیڈول تبدیل کرنے اورنارواظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق واپڈاپیسکو کی جانب سے قیوم نگرفیڈرپرناروا طویل ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام کے معمولات زندگی متاثرہورہے ہیں ۔واپڈاپیسکوکی جانب سے قیوم نگر فیڈر پر تین گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے بعد ایک گھنٹہ بجلی دینے سے عوام ذہنی کوفت کاشکارہوگئے ہیںجبکہ کاروبار زندگی بری طرح متاثرہورہاہے۔ واپڈا نے سردیوں میں بھی عوام کو نہیں بخشا ہے اورشیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔قیوم نگرفیڈر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اوراعلیٰ حکام سے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ واپڈاہمیں احتجاج پر مجبورکررہاہے ۔ اگرواپڈاپیسکو نے اپنی ہٹ دھرمی ختم نہ کی اورشیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کی تو تو سڑکوں پر نکل کراحتجاج کیاجائے گا جس کی تمام ذمہ داری واپڈاحکام پر عائد ہوگی ۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








