ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے اسٹیشن کا دورہ اور پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا اسٹیشن ڈائریکٹر نجم الحسن نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا استقبال کیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ٹرانسمیٹر ہال سٹوڈیوز اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا
ریڈیو پاکستان کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی اہمیت ختم نہیں ہو سکتی، ریڈیو پاکستان سے ہمارے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگ ملکی صورتحال اور دیگر خبروں سے باخبر رہتے ہیں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے اثاثہ جات کی تقسیم بہت جلد ہو جائے گی، جس یونیورسٹی کا جو حق ہوگا اس یونیورسٹی کو پورا ملے گا، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ زرعی یونیورسٹی میں نمبر آف سٹوڈنٹ کو بڑھایا جائے
زرعی یونیورسٹی کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے زرعی یونیورسٹی ڈیر اسماعیل خان نے نہایت ہی کم عرصے میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے ،زرعی یونیورسٹی میں اس وقت داخلوں کا سلسلہ شروع ہی یونیورسٹی علاقے میں تعلیمی میدان میں بہت تیزی سے کام کر رہی ہے ،زرعی یونیورسٹی میں جدید شعبہ جات میں داخلوں سے یہاں کے علم کے متلاشی جوانوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کے لیے اب کہیں اور نہیں جانا پڑے گا بلکہ ان کو گھر کی دہلیز پر تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ ادارے وسائل کی کمی سے نہیں بد نظامی سے ناکام ہوتے ہیں سرکاری پیسہ قومی امانت ہے اسے دیانت داری اور ایمانداری سے استعمال کیا جا رہا ہے بہتر انتظامی اقدامات کے باعث بچت ہو رہی ہے ادارے کی کی کامیابی استحکام و مضبوطی اور بقا و سلامتی کی خاطر میڈیا کا تعاون چاہیے
مختصر عرصے میں یونیورسٹی کے ماحول اور تعلیمی و انتظامیہ امور میں واضح بہتری دکھائی دینے لگی ہے، ملک کے مختلف اضلاع سے طالب علم زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلے کے خواہش مند ہیں زرعی یونیورسٹی اب نئی بلڈنگ میں شفٹ ہو چکی ہے جس میں تمام سہولیات طلبہ و طالبات اور اسٹاف کو دی گئی ہیں ۔