ویڈیو سیکنڈل کیس میں سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے دلائل دینا شروع کر دئیے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، اٹارنی جنرل انور منصور نے دلائل کا آغاز کر دیا ہے.
اٹارنی جنرل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16جولائی کوجج ارشدملک کی جانب سےایف آئی آربھی درج کرائی گئی ،ایک استدعاجج ارشد ملک کےخلاف کارروائی کی بھی ہے،تمام حقائق عدالت کےسامنے آچکے ہیں، جج ارشد ملک بیان حلفی بھی جمع کرا چکے،جج ارشدملک نےایف آئی اے کوشکایت بھی جمع کرارکھی ہے،شکایت الیکٹرونک کرائم ایکٹ کےتحت درج کرائی گئی،چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب !گزشتہ سماعت پرآپ ہیگ میں تھے،
سپریم کورٹ، جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت ہو گی آج
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کی تھیں ،کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. سپریم کورٹ میں درخواستیں اشتیاق احمد مرزا، سہیل اختر اور ایڈوکیٹ طارق اسد نے دائر کیں جس میں وفاقی حکومت، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں جج ارشد ملک، ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے .
ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت
عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں.