ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د کی خصوصی عدالت میں ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو پیش کر دیا گیا،.میاں طارق کا کیس جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا، گزشتہ سماعت پرجج شائستہ خان کنڈی نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی
گزشتہ سماعت پر ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے
ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.
میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا
ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘