مزید دیکھیں

مقبول

میو اسپتال میں انجیکشن کا ری ایکشن ،18 مریض متاثر، ایک کی موت

لاہور کے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

ویڈیو سیکنڈل ، ناصر بٹ نے اب عدالت میں کیا کہہ دیا؟

ویڈیو سیکنڈل میں اہم پیشرفت، ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کے کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، ناصر بٹ نے نصیر بھٹہ ایڈیوکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی اپیل کے ساتھ اضافی دستاویزات لگانے کی اجازت دی جائے،

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ن لیگ یو کے کا 14 سال سے صدر ہوں، جج ارشد ملک کا آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انکار کرنا غلط ہے، مجھ پر جج کو دھمکیاں دینے کا الزام بھی غلط ہے، نواز شریف کی اپیل کے دوران ویڈیو سیکنڈل سامنے آیا، جج ارشد ملک کے حلف نامے میں میرے حوالہ سے بیان درست نہیں.

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan