ویڈیو سیکنڈل، میاں طارق کو عدالت پیش کر دیا گیا، آج ہو گی سماعت

0
39

ویڈیو سیکنڈل، مرکزی ملزم میاں‌ طارق کو عدالت پیش کر دیا گیا، آج سماعت ہو گی’

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی ملزم میاں طارق کیس کی سماعت آج ہوگی، میاں طارق کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہو گی، ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا چالان طلب کر رکھا ہے

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے مقدمے کا چلان پیش کرے،اگر آئندہ سماعت پر چلان پیش نہ کیا تو ایف آئی اے کو شوکاز جاری کردیں گے،جج ثاقب جواد نے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی نہیں آیا،پتہ کریں اتنے دن گزر چکے چلان کیوں نہیں پیش ہوا،

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

وکیل نواز اعوان نے کہا کہ پہلے ہی اتنا وقت گزر چکامزید کتنے دن ایف آئی اے کو چاہییں، دوسرے ملزمان اس کیس میں بری ہو چکے،عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا،

Leave a reply