کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنی عمر سے متعلق گوگل پر درج معلومات کو غلط قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی: صحافی نے اداکارہ وینا ملک سے سوال کیا کہ گوگل پر آپ کی عمر 48 سال درج ہے کیایہ درست ہے؟ اس پر وینا نے بتایا کہ میری عمر کے حوالے سے گوگل پر کئی غلط معلومات موجود ہیں،گوگل کے مطابق میں اپنی والدہ سے صرف 10سال چھوٹی ہوں دراصل میں 20 فروری کو صبح 5 بجے ہوئی، اس دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا برائے مہربانی اب مجھ سے پیدائش کا سال نہ پوچھ لیجیے گا-
دوسری جانب وینا ملک نے اپنی شادی اور نوجوان لڑکے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ لڑکا کون ہے میرے لیے اس وقت میری پہلی ترجیح میرے بچے اور میرا کیرئیر ہیں، شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر شادی کی تو سب سے پہلا کارڈ میڈیا کو ہی دوں گی۔
مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات
شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عدالت پیش ہونے کا حکم
قوم کے جذبات کا "خون” کرنے والی ٹیم "خاموشی” سے گھر پہنچ گئی