ہتک عزت کیس: ویناملک کےسابق شوہراسد خٹک کودوبارہ نوٹس جاری

ویناملک کےسابق شوہراسدخٹک کےخلاف ہتک عزت کےدعوی پرسماعت عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں ادکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں اسد خٹک نے جواب داخل نہ کروایا جس پر عدالت نے اسد خٹک کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ادکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں ان کا موقف ہے کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہا ہے ۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے اور سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کر رہا ہے-

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا-

واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

Comments are closed.