وہاڑی:ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ، امتحانی عمل کا جائزہ لیا

وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں موجود سہولیات کا معائنہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جا کر بچوں کی تعلیمی استعداد اور سکول کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شفاف امتحانی عمل نئی نسل کی ترقی کا ضامن ہے۔ امتحانی نظام کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کی اچانک چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات طلباء کی ذہانت اور سیکھنے کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کے لیے ایک پرسکون ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے اساتذہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کونسلنگ پر بھی توجہ دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو یونیفارم پہن کر آنے اور کلاس رومز میں ڈسپلن برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او عاصم بھٹی اور ہیڈ ماسٹر ظفر جمیل بھی موجود تھے۔

Comments are closed.