وہاڑی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب مذاق نہیں چلے گا، سینکڑوں کو جرمانے،لائسنس کینسل

وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک رانا تنویر کی زیر نگرانی ایک مہینے کے دوران خانیوال چوک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

انسپکٹر غضنفر عباس کی قیادت میں چلنے والی اس مہم میں ون وے، تیز رفتاری، بے ہنگم ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ جیسے جرائم پر سخت کارروائی کی گئی۔ اس دوران 300 سے زائد افراد کو ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا اور تقریباً 3 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس کے علاوہ 10 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ن صرف یہ بلکہ 5 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی کینسل کر دیے گئے اور اوورلوڈنگ کے جرم میں ملوث 4 گاڑیوں کے روٹ اور پاسنگ بھی منسوخ کر دیے گئے۔

انسپکٹر غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی کو یقینی بنانا، شہریوں کی اصلاح اور شاہراہوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ون وے، ون ویلنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کسی قسم کی رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.